تازہ ترین
ایئر مارشل مجاہد انور نے پاک فضائیہ کی کمان سنبھال لی

ایئر مارشل مجاہد انور نے پاک فضائیہ کی کمان سنبھال لی

اسلام آباد: (19 مارچ 2018)ایئرمارشل مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کی کمان سنبھال لی، پاک فضائیہ کی تبدیلی کمانڈ کی پروقار تقریب اسلام آباد میں ہوئی،پروقار تقریب کے دوران سابق ایئر چیف مارشل سہیل امان نے پاک فضائیہ کی کمان مجاہد انور خان کو سونپی اور ان کو بیجز لگائے۔

تفصیلات کے مطابق ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ پاک فضائیہ میں 40سال کی سروس میرےلیےاعزازہے، یہ میرے لیے قابل فخرہے کہ میں نےایک بہترین فضائیہ کمان کی۔

ویڈیو دیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

ایئر مارشل سہیل امان کا کہنا تھا کہ مشکلات کے باوجود افسران کا تعاون قابل تحسین ہے، میں اور میرے افسران نے خود سے کچھ وعدہ کیے، بطور پاک فضائیہ کے سربراہ کے لیے پرعزم ادارے سے بڑھ کر کچھ نہیں۔ایئرچیف نے کہا کہ پاک فضائیہ نے ملکی دفاع میں ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا، حالیہ برسوں میں ملکی دفاع مزید مضبوط ہوا ہے، ہمیں اللہ کی مدداوراپنی صلاحیتوں پر پورا بھروسہ ہے، پاک فضائیہ کو جدید تقاضوں سے لیس کیاجارہاہے۔

نئے ایئر چیف کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ مجاہدانورخان بہترین صلاحیتوں کے مالک ہیں۔واضح رہے کہ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرمارشل سہیل امان آج اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے ہیں، اس موقع پر جے ایف 17 تھنڈر طیاروں پر مشتمل اسکواڈرن کی نے ایئرچیف کو سلامی دی۔

ویڈیو دیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

یاد رہے کہ ایئر مارشل مجاہد انور خان پاک فضائیہ کے 22 ویں سربراہ ہیں، 23 دسمبر 1962 کو پیدا ہونے والے ایئر مارشل مجاہد انور خان نے پی اے ایف کی جی ڈی پی برانچ میں دسمبر 1983 میں کمیشن حاصل کیا، وہ ایئر وار کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔ایئر مارشل مجاہد انور خان نے اعزازی شمشیر اور بیسٹ پائلٹ ٹرافی بھی حاصل کی جبکہ انہوں نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی گولڈ میڈل بھی حاصل کیا۔ آپ کوالیفائیڈ فلائنگ انسٹرکٹربھی ہیں، ایئر مارشل مجاہد انور خان کو شاندار خدمات کے اعتراف میں ہلال امتیاز (ملٹری)، ستارۂ امتیاز اور تمغہ امتیاز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ایئر مارشل مجاہد انور خان پاک فضائیہ کے نئے سربراہ مقرر

ایئرمارشل فاروق حبیب پاک فضائیہ کے نائب سربراہ مقرر

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top