تازہ ترین
اگر ہمیں تنگ کیا جائے گا تو جو ہوسکے گا ہم وہ کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ

اگر ہمیں تنگ کیا جائے گا تو جو ہوسکے گا ہم وہ کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: (16 فروری 2019) ترجمان دفترخارجہ نے کہاہے کہ بھارت الزامات کے بعد دھمکیوں پر اترآیا ہے، لیکن ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ اگر ہمیں تنگ کیا جائے گا تو جو ہوسکے گا ہم وہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ بھارت الزامات کے بعد دھمکیوں پر اتر آیا ہے لیکن ہم ڈرنے والے کسی سے نہیں ہیں۔ اگر ہمیں تنگ کیا جائے گا تو جو ہو سکے گا وہ ہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان امن کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔ پلوامہ واقعہ کے 15 منٹ کے بعد ہی بغیر کسی ثبوت اور تحقیقات کے پاکستان پر انگلیاں اٹھائیں گئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت جو ظلم و بربریت مقبوضہ کشمیر میں روا رکھے ہوئے ہے اس کے ردعمل میں اگر کوئی واقعہ ہوتا ہے تو اسکا الزام پاکستان پر نہ دھرا جائے۔

Comments are closed.

Scroll To Top