تازہ ترین
اکرام اللہ گنڈا پور کی شہادت: پی کے 99 میں انتخابات ملتوی

اکرام اللہ گنڈا پور کی شہادت: پی کے 99 میں انتخابات ملتوی

ڈی آئی خان: (22 جولائی 2018) خیبرپختونخواہ کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سابق صوبائی وزیر اور پی کے 99 سے تحریک انصاف کے نامزد امیدوار سردار اکرام گنڈا پور کی خودکش حملے میں شہادت کے بعد الیکشن کمیشن نے حلقہ پی کے 99 کی نشست پر انتخابات ملتوی کردیئے ہیں۔

پی کے 99 کی نشست پر انتخابات تحریک انصاف کے امیدوار اکرام اللہ گنڈا پور کی شہادت کے باعث ملتوی کیے گئے ہیں جس پر الیکشن عام انتخابات کے بعد ہوں گے۔

واضح رہے کہ آج صبح سابق صوبائی وزیر او سردار اکرام اللہ خان گنڈا پور کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا تھا جس سے وہ زخمی ہوگئے تھے۔ انہیں زخمی حالت میں سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔ حادثے میں ان کا ڈرائیور پہلے ہی جاں بحق ہوچکا تھا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

حادثے میں دو محافظ اور راہگیر بھی زخمی ہوئے۔ اکرام اللہ خان گنڈا پور صوبائی حلقہ پی کے 99 سے الیکشن میں حصہ لے رہے تھے۔

عمران خان کا اظہار افسوس

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اکرام اللہ گنڈا پور پر خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ اکرام اللہ گنڈا پور کی تحریک انصاف سے گہری وابستگی تھی۔ دشمن بلاتمیز و تفریق انتشار کیلئے ہاتھ پاؤں مار رہا ہے لیکن دشمن ہمارے عزم میں شگاف ڈال سکتا ہے نہ ہی تقسیم میں کامیاب ہوگا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ واقعے کی جامع تحقیقات کرکے ذمہ داروں کو عبرتناک سزا دی جائے اور لیکشن کمیشن انتخابات کے پرامن انعقاد اور امیدواروں کی سیکیورٹی کو ترجیح دے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا اظہار افسوس

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے بھی کولاچی میں دھماکے کی مذمت کی اور اکرام اللہ گنڈا پور کی شہادت پرافسوس کااظہار بھی کیا۔نگراں وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے کہا کہ میں اکرام اللہ گنڈا پور کی شہادت کے موقع پر ان کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔

بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی مذمت

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف زرداری نے بھی ڈیرہ اسماعیل خان میں اکرام اللہ گنڈا پور پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ الیکشن کے دوران دہشتگردی کی نئی لہر میں تیزی قابل تشویش ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ڈی آئی خان بم حملے میں مرنے والوں کی تعداد 2ہوگئی، اکرام اللہ گنڈہ پور بھی جاں بحق

عمران، زرداری اوربلاول کی اکرام اللہ گنڈاپور پر حملےکی شدید مذمت

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top