تازہ ترین
اکتوبر میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں کمی ریکارڈ

اکتوبر میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں کمی ریکارڈ

کراچی:(15 نومبر 2018) ملک میں آنے والی غیر ملکی سرمایہ کاری میں گرواٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ اکتوبر میں بھی غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ 4 ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 46 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 55 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اکتوبر میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 16 کروڑ 12 لاکھ ڈالر رہا۔اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا اکتوبر غیر ملکی سرمایہ کاری میں 46 فیصد کی کمی ہوئی۔ رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 60 کروڑ 7 لاکھ ڈالر رہا۔اسی عرصے میں اسٹاک مارکیٹ سے 26 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے سرمائے کا انخلا ریکارڈ کیا گیا جن میں سے لکسمبرگ اور امریکا کے سرمایہ کاروں نے اپنا سرمایہ نکالا۔ سب سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری چین سے آئی تاہم اس کا حجم بھی گذشتہ سال سے کم تھا۔ متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور جنوبی کوریا سے بھی نمایاں سرمایہ کاری آئی۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

آئی ایم ایف کے وفد کا نیپرا ہیڈ کوارٹر کا دورہ

Comments are closed.

Scroll To Top