تازہ ترین
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے خون کے نمونے کی تازہ رپورٹ منظرعام پر آگئی

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے خون کے نمونے کی تازہ رپورٹ منظرعام پر آگئی

اسلام آباد:(15 دسمبر 2018) سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خون کے نمونے کی تازہ ترین رپورٹ منظرعام پر آگئی ہے جس کے مطابق ان کے خون میں کینسر کا باعث بننے والے اجزاءموجود ہیں۔

شہباز شریف کے خون کے نمونے کی منظرعام پر آنے والی تازہ رپورٹ کے مطابق کینسر کا باعث بننے والے اجزاءکی موجودگی کا ایک بار پھر انکشاف ہوا ہے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

رپورٹ کے مطابق شہباز شریف کے خون کے نمونے میں کروموگرینن اے اجزاء کی موجودگی معمول سے کئی گنا زیادہ پائی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ رپورٹ منظرعام پر آنے کے بعد پیر کے روز اسلام آباد میں ان کا دوبارہ طبی معائنہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈرز: سرکاری وکیل نے جواب کیلئے مہلت مانگ لی

حکومت شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنانے پر رضامند

Comments are closed.

Scroll To Top