تازہ ترین
اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی دھرنے کی باقاعدہ کارروائی کا آغاز

اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی دھرنے کی باقاعدہ کارروائی کا آغاز

اسلام آباد: (11 اکتوبر 2018) اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی دھرنے کی باقاعدہ کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے۔ اجلاس  کی صدارت ایاز صادق کررہے ہیں۔

سابق اسپکر قومی اسمبلی اور رہنما مسلم لیگ (ن) ایاز صادق کی زیرصدارت اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی دھرنے کی باقاعدہ کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے۔ مرتضیٰ جاوید عباسی نے تلاوت کلام پاک سے آغاز کیا۔

پارلیمنٹ کے باہر مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کے احتجاج اور نعرے بازی کے باعث سیکیورٹی الرٹ کردی گئی ہے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس 17 اکتوبر کو طلب کرلیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے فوری اجلاس طلب کرنے کی ریکوزیشن جمع کرائی تھی جبکہ اسپیکر نےفوری اجلاس طلب کرنے کے بجائے 17 اکتوبر کو اجلاس بلایا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سلمان شہباز نے نیب لاہور میں بیان ریکارڈ کرادیا

شہباز شریف کی گرفتاری: لیگی ارکان کا پنجاب اسمبلی کے باہر شدید احتجاج

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top