تازہ ترین
اپوزیشن جتنا مرضی شور مچائے کوئی این آر او نہیں ملے گا، وزیراعظم

اپوزیشن جتنا مرضی شور مچائے کوئی این آر او نہیں ملے گا، وزیراعظم

اسلام آباد: (24 اکتوبر 2018) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے زبردست پیکج مل گیا ہے۔ اب آئی ایم ایف سے بہت زیادہ قرضہ نہیں لیں گے۔

وزیرِاعظم عمران خان نے قوم سے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم پر اقتدار سنبھالتے ہی قرضوں کا بوجھ پڑ گیا جس کا ہم پر بہت دباؤ تھا۔ ہم نے قرضوں کی قسطیں ادا کرنا تھیں، ہم کوشش کر رہے تھے کہ دوست ممالک سے قرض لیں۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

عمران خان نے کہا کہ میں قوم کو خوشخبری سنانا چاہتا ہوں کہ سعودی عرب کی جانب سے پیکج ملنے کے بعد ہمارے اوپر سے یہ پریشر ہٹ گیا ہے۔ انشا اللہ آئندہ دنوں میں قوم کو مزید خوشخبریاں سناؤں گا۔وزیرِاعظم نے کہا کہ اگر سعودی عرب سے یہ پیکج نہ ملتا تو ہمیں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس جانا پڑتا۔ آئی ایم ایف سے زیادہ قرض لیتے تو اس کا بوجھ عوام پر ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب اور یمن کے درمیان لڑائی ختم کرانے کیلئے ثالث کا کردار ادا کرے گا کیونکہ اس سے مسلمان دنیا کو تکلیف ہوئی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ایسا ملک ہے کہ وہ دیگر مسلمان ممالک اور علاقوں میں جھڑپیں ختم کرا کے مسلمانوں کو اکٹھا کرسکتا ہے اور ہم یہ کام کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں دباؤ ڈال کر حکومت سے این آر او لینا چاہتی ہیں۔ یہ جماعتیں کان کھول کر سن لیں، یہ جو مرضی کرلیں لیکن انہیں کوئی این آر او نہیں دیں گے۔ یہ جماعتیں احتجاج کریں سڑکوں پر نکلیں ہم انہیں کنٹینر اور سہولیات دیں گے لیکن کسی قسم کے دباؤ میں نہیں آئیں گے اور ان کرپٹ لوگوں کو نہیں چھوڑیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے ان لوگوں پر مقدمات نہیں بنائے یہ کیسز تو سابقہ حکومت میں بنے ہیں، ہم تو صرف آڈٹ کروارہے ہیں۔ ان مقدمات پر یہ ہمیں بلیک میل کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاہم عوام مت گھبرائیں، ہم کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے اور سب کا احتساب کریں گے۔وزیراعظم عمران خان کے خطاب سے پہلے قومی ترانے کی دھن بجائی گئی اور قرآن کریم کی تلاوت کی گئی۔تلاوت کلام پاک کیلئے 30ویں سپارے کی سورۃ الم نشرح کا انتخاب کیا گیا جس کا ترجمہ یہ ہے ۔’’ میں شیطان مردود سے اللہ کی پناہ مانگتا / مانگتی ہوں۔ اﷲ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ہمیشہ رحم فرمانے والا ہے۔ کیا ہم نے آپ کا سینہ نہیں کھول دیا۔ اور کیا آپ سے آپ کا وہ بوجھ نہیں اتار دیا۔ جس نے آپ کی کمر جھکا دی تھی۔ اور ہم نے آپ کا ذکر بلند کر دیا۔ پس بے شک ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے۔ بے شک ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے۔ پس جب آپ (تبلیغ احکام سے) فارغ ہوں تو ریاضت کیجیے۔ اور اپنے رب کی طرف دل لگائیے۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے

وزیراعظم عمران خان کی سعودی فرمانروا سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر غور

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top