تازہ ترین
اپوزیشن ایوان کا ماحول خراب کرنا چاہتی ہے، عمران خان

اپوزیشن ایوان کا ماحول خراب کرنا چاہتی ہے، عمران خان

اسلام آباد: (08 نومبر 2018) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم اپوزیشن کو ساتھ لے کر پارلیمنٹ کو چلانا چاہتے ہیں لیکن اپوزیشن ایوان کا ماحول خراب کرنا چاہ رہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اراکین کو حکومت کی پالیسیوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے اجلاس کو دورہ چین اور اقتصادی صورتحال پر اعتماد میں لیا۔ جبکہ اجلاس میں احتجاج اور دھرنے کے بعد کی صورت حال پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت نے بہترین طریقے سے امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کیا۔ دھرنے سے نمٹنے میں کامیاب نہ ہوتے تو چین سے فوری واپس آنا پڑتا۔ جس طرح دھرنے سے ہم نمٹے ہیں اس طرح کوئی اور سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپوزیشن کو ساتھ لے کر پارلیمنٹ کو چلانا چاہتے ہیں لیکن اپوزیشن ایوان کا ماحول خراب کرنا چاہتی ہے۔دورے سے متعلق اراکین کو آگاہ کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ چین اور سعودی عرب کا دورہ کامیاب رہا۔ دونوں دوست ممالک ہماری مدد کر رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ دورہ چین سے پاکستان کی اقتصادی مشکلات پر قابو پانے میں مدد ملے گی اور ہمسایہ ملک چین کے تعاون سے ادائیگیوں کے توازن میں بہتری آئے گی۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم عمران خان سے یمن کے سفیر کی ملاقات

سی پیک رابطےبڑھانے کا باعث بنےگا،وزیراعظم عمران خان

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top