تازہ ترین
چونتیس آزاد امیدواروں کے سیاسی جماعتوں میں شمولیت کے حلف نامے جمع

چونتیس آزاد امیدواروں کے سیاسی جماعتوں میں شمولیت کے حلف نامے جمع

اسلام آباد: (09 اگست 2018) قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 34 نو منتخب آزاد اراکین کے سیاسی جماعتوں میں شمولیت کے حلف نامے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ کو موصول ہوگئے ہیں۔ صوبائی الیکشن کمیشنز سے آزاد امیدواروں کی سیاسی جماعتوں میں شمولیت کی تفصیلات موصول ہونے کے بعدالیکشن کمیشن حتمی پارٹی پوزیشن کل جاری کرے گا۔

الیکشن کمیشن کی تفصیلات کے مطابق ملک بھرسے 53 قومی و صوبائی اسمبلیوں کے کامیاب امیدواروں میں سے 34 آزادامیدواروں نے سیاسی جماعتوں میں شمولیت کے حلف نامے جمع کرادیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے 7 اور صوبائی اسمبلیوں کے 26 ارکان نے سیاسی جماعتوں میں شمولیت کے حلف نامے جمع کرائے۔ ساتوں آزاد اراکین قومی اسمبلی نے تحریک انصاف میں شمولیت کے حلف نامے جمع کرائے ہیں۔این اے 13 سے صالح محمد، این اے 101 سے محمد عاصم نذیر، این اے 150 سے سید فخر امام، این اے 166 سے عبدالغفار، این اے 181 سے شبیرعلی، این اے 190 سے امجد فاروق اور این اے 205 سے علی محمد نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

پنجاب اسمبلی سے 29 آزاد اراکین میں سے 26 نے سیاسی جماعتوں میں شمولیت کے حلف نامے جمع کرائے ہیں۔پنجاب اسمبلی کے 23 آزاداراکین نے تحریک انصاف جبکہ مسلم لیگ ن، مسلم لیگ ق اور پاکستان راہ حق پارٹی میں ایک ایک رکن نے شمولیت اختیار کرنے کا حلف نامہ جمع کرایا ہے۔

خیبرپختونخوا کے ایک آزاد رکن صوبائی اسمبلی نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا حلف نامہ جمع کرادیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو ایک بار پھر نوٹس جاری کردیا

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے دو حلقوں سے کامیابی کے نوٹیفکیشن روک دیئے

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے دو حلقوں سے کامیابی کے نوٹیفکیشن روک دیئے

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top