تازہ ترین
آپریشن ردالفساد: آواران اور سبی میں کارروائیاں، 3 دہشتگرگرفتار، 4 ہلاک

آپریشن ردالفساد: آواران اور سبی میں کارروائیاں، 3 دہشتگرگرفتار، 4 ہلاک

راولپنڈی: (16 جولائی 2018) ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کے تحت کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقوں آواران اور سبی میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں گرفتار، جبکہ 4 کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ علقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے آواران میں کامیاب کاروائی کی جس کے نتیجے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ دہشتگردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور مواصلاتی آلات بر آمد ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے سبی کوہلو روڈ پر بھی کامیاب آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 3 دہشتگرد گرفتار کر لیے گیے۔ گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔

یہ بھی پڑھیے

آپریشن ردالفساد: بلوچستان اور جنوبی وزیرستان سے اسلحہ و بارود برآمد

آپریشن ردالفساد: سیکیورٹی فورسز نے بڑی کامیابی حاصل کرلی

 

Comments are closed.

Scroll To Top