تازہ ترین
آفریدی، شعیب کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ورلڈالیون ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کی تصدیق

آفریدی، شعیب کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ورلڈالیون ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کی تصدیق

دبئی(19اپریل، 2018)کرکٹ کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی )نےآج جمعرات کو بتایاہے کہ شاہد آفریدی، شعیب ملک،تھیساراپریرہ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں ورلڈ الیون ٹیم کا حصہ بننے کی تصدیق کردی ہے۔

میچ 31مئی کولارڈزمیں ویسٹ انڈیز کےکیریبین میں کرکٹ اسٹیڈیم کی  ازسرنو تعمیر کےلیے فنڈز جمع کرنے کےلیے کھیلا جارہا ہے جوکہ گزشتہ سال سمندری طوفانوں ارما اور ماریاسے تباہ ہوگیاتھا۔

آفریدی اور شعیب ملک پاکستان کی جانب سے یونس خان کی قیادت میں 2009میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتےوالی ٹیم کے حصہ تھے۔

پریرہ 2014کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سری لنکا کی ٹیم میں شامل تھے جواس ورلڈ کپ کی رنر اپ ٹیم تھی۔

ورلڈ الیون کی قیادت انگلینڈ کےیوان مورگان کریں گے جبکہ ٹیم میں مزید نامور عالمی کھلاڑیوں کی شمولیت کا بھی امکان ہے۔

آفریدی اور شعیب ملک نے عالمی ٹیم میں نیک مقصد کے لیے شمولیت پر خوشی کااظہارکیاہے۔

یہ بھی پڑھیے:

فہیم اشرف نے کاؤنٹی کی آفر ٹکھرادی

کراچی: سندھ گیمز کے مقابلوں کا آغاز

Comments are closed.

Scroll To Top