تازہ ترین
آصف زرداری سے پیپلزپارٹی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کی ملاقات

آصف زرداری سے پیپلزپارٹی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کی ملاقات

اسلام آباد: (14 اگست 2018) شریک چیئرمین پیپلزپارٹی اور سابق صدرآصف زرداری سے پیپلزپارٹی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری سے پیپلزپارٹی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کی ملاقات میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری بھی موجود تھے۔ملاقات میں حسن مرتضیٰ، عثمان محمود، ممتاز چانگ، سید علی حیدر گیلانی، رئیس نبیل احمد اور غضنفر علی خان بھی شریک تھے۔

ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔پیپلزپارٹی کا الیکشن میں دھاندلی کے خلاف پارلیمنٹ میں احتجاج کا فیصلہاس سے قبل 09 اگست کو پیپلزپارٹی نے الیکشن میں دھاندلی کے خلاف پارلیمنٹ میں احتجاج اور اپوزیشن جماعتوں سے رابطے بڑھانے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق بلاول چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف زرداری کی زیرصدارت ہاؤس کراچی میں پارٹی کا اہم اجلاس ہوا جو چار گھنٹے سے زائد جاری رہا۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی نے الیکشن میں دھاندلی کے خلاف پارلیمنٹ میں احتجاج اور اپوزیشن جماعتوں سے رابطے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

ترجمان پیپلزپارٹی فرحت اللہ بابر کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے جاری انتخابات سے متعلق احتجاج سے متعلق بحث ہوئی اور اپوزیشن کی تمام سیاسی جماعتوں سےرابطے جاری رکھنے پر اتفاق کرنے کا فیصلہ کیا۔

ترجمان پیپلزپارٹی کے مطابق انتخابات میں دھاندلی پر پارلیمنٹ کے اندر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ پیپلزپارٹی تمام اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر رکھنے کی حکمت عملی اپنائے گی۔فرحت اللہ بابر نے مزید کہا کہ حکومت کو پارلیمنٹ میں سخت اپوزیشن کا سامنا ہوگا۔ اپوزیشن عمران خان کو عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرنے پر کام کرے گی۔ اگر مسائل پارلیمنٹ میں حل نہ ہوئے تو پھر سڑکوں پر آنے پر غور کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

پیپلزپارٹی کا الیکشن میں دھاندلی کے خلاف پارلیمنٹ میں احتجاج کا فیصلہ

پیپلزپارٹی نے مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ سندھ نامزد کردیا، ذرائع

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top