تازہ ترین
آصف زرداری اور نواز شریف سے ذاتی جنگ نہیں، عمران خان

آصف زرداری اور نواز شریف سے ذاتی جنگ نہیں، عمران خان

جہلم: (14 مارچ 2018) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ میری آصف زرداری اور نوازشریف سے ذاتی جنگ نہیں بلکہ ہماری جنگ کرپٹ ٹولے کے خلاف ہے۔

جہلم میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 9 سال قبل ہر پاکستانی پر 35 ہزار روپے قرضہ تھا۔ پھر ان 9 سالوں میں آصف زرداری اور نوازشریف کا دور آیا جس کے بعد ہر پاکستانی ایک لاکھ 30 ہزار روپے کا مقروض ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو قرضوں کے دلدل میں دبا دیا گیا ہے۔ چھوٹا طبقہ امیر اور عوام مقروض ہورہی ہے جبکہ اوپر بیٹھے لوگ ملک کا پیسہ چوری کرکے باہر لے جاتے ہیں۔ دنیا میں پیٹرول کی قیمت کم ہے لیکن ہمارے یہاں اوپر جارہی ہے۔ چوری کوئی کررہا ہے اور قیمت عوام ادا کرتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ آصف زردای اور نوازشریف پیسہ چوری کرکے باہر لے جاتے ہیں۔ ہماری جنگ ڈاکوؤں اور چھوٹے سے کرپٹ ٹولے کے خلاف ہے۔ آصف زرداری اور نوازشریف سے ذاتی جنگ نہیں۔ جب تک زندہ ہوں جنگ کروں گا، 2018ء میں جیت کر دکھاؤں گا۔چیئرمین تحریک انصاف نے مزید کہا کہ نوازشریف سمجھتے ہیں ڈرامہ کرکے قوم کو دھوکا دیں گے، حبیب جالب کے شعر پڑھ کر انقلاب کی بات کریں گے، سارا پیسہ لوٹ کر خاندان اور بچے ارب پتی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے

گجرات میں عمران خان پر جوتا پھینکنے کی کوشش

انسانوں پر پیسہ لگانے سے قومیں ترقی کرتی ہیں، عمران خان

 

Comments are closed.

Scroll To Top