تازہ ترین
آصف زرداری، نوازشریف اور شہباز شریف کرپٹ ہیں، عمران خان

آصف زرداری، نوازشریف اور شہباز شریف کرپٹ ہیں، عمران خان

کراچی: (19 مارچ 2018) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ 20 سال سے باریاں لے رہے ہیں۔ سندھ اور پنجاب میں پولیس کو تباہ کردیا گیا ہے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ ہم نے چار سال میں کے پی پولیس کو ٹھیک کردیا ہے۔ اقتدار ملا تو سب سے پہلے محنت کشوں کے مسائل حل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی چوری کی وجہ سے ادارے تباہ ہوئے۔ آصف زرداری، نوازشریف اور شہباز شریف کرپٹ ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی کے مسائل کے حل کےلیے لوکل گورنمنٹ نظام چاہیے، عمران خان

پاکستان کو علامہ اقبال کے وژن کے مطابق بنانا ہوگا، عمران خان

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top