تازہ ترین
آشیانہ اقبال کرپشن کیس: احد چیمہ اور پیراگون سٹی میں روابط کا انکشاف

آشیانہ اقبال کرپشن کیس: احد چیمہ اور پیراگون سٹی میں روابط کا انکشاف

لاہور: (13 مارچ 2018) آشیانہ اقبال کرپشن اسکینڈل میں زیر حراست سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی مشکلات کم نہ ہو سکیں۔ لاہور کینٹ کے موضع تیڑھا میں پیراگون سٹی کو اراضی فروخت کرنے والے اکبر علی نے اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا۔ بیان کے مطابق اس نے زمین احد چیمہ اور ان کے رشتہ داروں کے نام منتقل کی۔

آشیانہ اقبال کرپشن اسکینڈل میں تیڑھا کے رہائشی اکبر علی ولد دین محمد نے جوڈیشل مجسٹریٹ درجہ اول کو اپنا بیان حلفی جمع کرا دیا۔ محمد اکبر کے بیان حلفی نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ اور پیراگون سٹی میں روابط کا انکشاف کردیا ہے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

بیان حلفی کے مطابق پیراگون سٹی اور اکبر علی کے درمیان پہلی ملاقات تیڑھا میں کاشف ڈوگر کی حویلی میں ہوئی اور زمین کی فروخت کی ڈیل فائنل ہوئی، جس پر پیراگون سٹی نے 77 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا پہلا چیک اپریل 2014ء میں بطور بیعانہ دیا۔بیان کے مطابق جبکہ 31 کنال چار مرلے اراضی کی منتقلی اکتوبر 2014ء میں کی گئی۔ اس موقع پر پیرا گون سٹی کی جانب سے بقیہ قیمت دو کروڑ 31 لاکھ روپے کے مزید دو چیکس دیئے گئے۔

اکبر علی کے بیان حلفی کے مطابق 31 کنال چار مرلے اراضی کی چار الگ الگ رجسٹریاں کرائی گئیں جن میں سے پیراگون سٹی کے کہنے پر 8 کنال اراضی احد چیمہ اور باقی تین رجسٹریاں پیراگون سٹی، سعدیہ اور سعود کے نام پر منتقل کی گئیں۔نیب ذرائع کے مطابق اکبر علی کے بیان کو آشیانہ اقبال کیس میں تفتیش اور ریکارڈ کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

احد چیمہ سے لیپ ٹاپ اسکیم کی بھی تحقیقات شروع

احد چیمہ اورشاہد شفیق 15 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنیب کےحوالے

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top