تازہ ترین
آسکرایوارڈز تقریب: ٹی وی ناظرین کی تعداد تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئی

آسکرایوارڈز تقریب: ٹی وی ناظرین کی تعداد تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئی

ہالی وڈ (06مارچ، 2018)امریکا میں اتوار کو ہونے والے آسکرایوارڈز کی تقریب امریکی تاریخ میں ٹیلی ویژن پر اس کے ناظرین کی تعداد کم رہی ۔

اس سال ہونے والی آسکراایوارڈ کی تقریب کو دیکھنے والوں کی اوسط تعداد 26ملین رہی جو کہ گزشتہ سال 32.9ملین تھی۔یہ اعدادوشمارایوارڈز کونشرکرنے والے اے بی سی چینل نے نیلسن ڈیٹا کے حوالے سے دی ہے۔ تاہم ان اعدادوشمار میں موبائل اور ویب سائٹ ناظرین شامل نہیں ہے۔

ہالی وڈ فلموں کے 90واں سالانہ ایوارڈ کی تقریب کا شوچارگھنٹے تک اے بی سی نیٹ ورک پر چلا۔ جس کے لیے، امریکی کمپنیاں ناظرین کی بہت بڑی تعداد کی اس میں دلچسپی کے باعث اشتہارات مہنگی قیمتوں پر دیتی ہے تاہم تعداد میں کمی کے باوجود یہ سال کا ناظرین کی تعداد کے اعتبار سے بڑا شورہاہے۔

امریکی ٹی وی چینل اے بی سی نے اس تقریب کو نشر کرنے کے 2028تک حقوق حاصل کررکھے ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top