تازہ ترین
آسٹریلیا پاکستان کو ڈیری کے شعبے میں معاونت فراہم کرے گا

آسٹریلیا پاکستان کو ڈیری کے شعبے میں معاونت فراہم کرے گا

ویب ڈیسک (06 فروری 2018) آسٹریلیا پاکستان کو ڈیری کے شعبے میں معاونت فراہم کرے گا۔ جنوبی پنجاب میں کسانوں کی تربیت اور آگاہی کے لئے 20 جدید ترین سینٹرز کھولنے کے لئے آسٹریلین حکومت کی ایجنسی مارکیٹ ڈیویلپمنٹ فیسیلیٹی اور فوجی فوڈز میں معاہدہ طے پاگیا۔

معاہدے پر آسٹریلین ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن اور ایم ڈی فوجی فوڈز جنرل ریٹائرڈ جاوید اقبال نے دستخط کیے۔ اس موقع پرآسٹریلین ہائی کمشنر نے کہا کہ آسٹریلین ادارہ جنوبی پنجاب میں دودھ جمع کرنے کے 20 جدید سینٹرز کے قیام میں مدد دے گا۔

ان سینٹرز پر کسانوں کو جانوروں کی بہتر دیکھ بھال، ادویات اور دودھ کا معیار بہتر بنانے کے لئے معلومات بھی فراہم کی جائیں گی۔ جس سے کسانوں کی آمدن میں اضافہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک سے غربت کےخاتمے کیلئے پاکستان کے ترقی پسند نجی شعبےکے ساتھ تعاون کو مزید بڑھائیں گے۔ ایم ڈی فوجی فوڈز کا کہنا تھا کہ کسانوں کو بہتر معلومات حاصل ہونے سے ان کی پیداوار اورآمدن میں اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے

انڈر نائنٹین کرکٹ ورلڈ کپ :بھارت آسٹریلیا کو ہراکرچوتھی مرتبہ چیمپئن بن گیا

انڈر نائینٹین ورلڈ کپ فائنل: آسٹریلیاکا بھارت کو جیت کےلیے 217رنز کاہدف

Comments are closed.

Scroll To Top