تازہ ترین
سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے انگلش اسکواڈ کا اعلان

سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے انگلش اسکواڈ کا اعلان

لندن (08 جنوری 2018) انگلینڈ نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ساتھ سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا جس میں بین اسٹوکس کی واپسی ہوئی۔ جونی بیرسٹو اور معین علی ڈراپ کردیئے گئے۔ جیمز ونس اور سام بلنگز کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیا گیا ہے۔

آسٹریلیا سے ایشیز سیریز میں شکست کے بعد انگلش ٹیم اوون مورگن کی زیر قیادت میزبان ٹیم سے 5 ون ڈے میچز کھیلے گی جس کے بعد نیوزی لینڈ کی شمولیت سے 7 سے 21 فروری تک سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 7 فروری کو ہوبارٹ میں انگلینڈ اورآسٹریلیا کے درمیان ہوگا۔

فائنل 21 فروری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ نے اوون مورگن کی قیادت میں 16 رکنی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کردیا جس میں بین اسٹوکس کی واپسی ہوئی ہے۔ برسٹل نائٹ کلب کے باہر جھگڑے کے باعث اسٹوکس ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ ہوگئے تھے۔

پھر ان کا نام ون ڈے سیریز سے بھی واپس لے لیا گیا۔ وکٹ کیپر جونی بیرسٹو اور آل راؤنڈر معین علی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں جگہ نہ بناسکے۔ ان کی جگہ جیمز ونس اور سام بلنگ کو موقع دیا گیا ہے۔ فٹنس کی بحالی پر فاسٹ بولر مارک ووڈ کی بھی واپسی ہوئی ہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں الیکس ہیلز، جیسن روئے، جو روٹ، جوز بٹلر، لیام ڈاسن، ٹوم کرن، کرس جورڈن، ڈیوڈ میلان، لیام پلنکٹ، عادل رشید اور ڈیوڈ ولی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے

پانچویں ٹیسٹ میں برطانیہ کو شکست: آسٹریلیا نے ایشیز سیریز جیت لی

ایشیزسیریز5واں ٹیسٹ:آسٹریلیاکی پوزیشن مستحکم

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top