تازہ ترین
آزادی کپ کا دوسرا معرکہ آج ہوگا

آزادی کپ کا دوسرا معرکہ آج ہوگا

لاہور (13 ستمبر 2017) آزادی کپ کا دوسرا میچ آج ہوگا۔ پاک الیون دوسرا میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کو بے قرار ہے۔ ورلڈ الیون بھی حساب برابر کرنے کے لئے بے تاب ہے۔ آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن بھی میچ دیکھنے لاہور پہنچ گئے ہیں۔

اس سے پہلے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے آزادی کپ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ کا ٹاس ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈو پلیسی نے جیتا اور پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان کی اننگز کا آغاز اچھا نہ ہوسکا اور اوپنر فخر زمان 8رنز بناکر پویلیئن لوٹ گئے، دوسری وکٹ پر احمد شہزاد اور بابر اعظم نے 122رنز کی شاندار شراکت قائم کی، جس کے بعد احمد شہزاد 39 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

ٹیم کے اسکور میں 12 رنز کے اضافے کے بعد بابر اعظم اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کے بہترین اسکور 86 رنز پر پویلیئن لوٹ گئے۔ بابر اعظم نے اپنی 86 رنز کی باری میں صرف 52 گیندوں کا سامنا کیا اور دس چوکوں اور دو چھکوں سے اپنی اننگز سجائی۔

پاکستان نے مقررہ20 اوورز میں 5وکٹ پر 197 رنز بنائے،شعیب ملک نے 38رنز بنائے۔ ورلڈ الیون کی جانب سے تھیسارا پریرا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں پاکستانی بولرز نے ورلڈ الیون کی ٹیم کو مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹ تک محددو رکھا اور 20رنز سے کامیابی سمیٹی۔ ورلڈ الیون کی جانب سے کپتان فاف ڈو پلیسی اور ڈیرن سیمی 29، 29 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔

پاکستان کی جانب سے رومان رئیس، شاداب خان اور سہیل خان نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔86 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر بابر اعظم کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ بدھ کو قذافی اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائیگا۔

اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی بہترین انتظامات کئے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیئے

لاہور: آئی سی سی چیف ایگزیکٹو آزادی کپ دیکھنے کیلئے پاکستان پہنچ گئے

آزادی کپ: پاک فوج اور رینجرز کے دستوں نے سیکیورٹی سنبھال لی

Comments are closed.

Scroll To Top