تازہ ترین
آزادی کپ: پاک فوج اور رینجرز کے دستوں نے سیکیورٹی سنبھال لی

آزادی کپ: پاک فوج اور رینجرز کے دستوں نے سیکیورٹی سنبھال لی

لاہور (12 ستمبر 2017) پاک ورلڈ الیون ٹی ٹوئنٹی میچ کی سیکیورٹی سنبھالنے کے لئے پاک فوج اور رینجرز کے دستے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے۔ اسٹیڈیم اور کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کے لئے ہزاروں سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔ 5 ایس پیز کی زیرنگرانی1400 سے زائد پولیس وارڈنز بھی تعینات ہیں۔

آزادی کپ کا پہلا میچ کل شام 7 بجے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔آزادی کپ کے پہلے میچ کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، ایونٹ کی سیکیورٹی کیلئے بھی انتہائی سخت انتظامات سمیت ٹریفک کا بہترین پلان بھی ترتیب دے دیا گیا ہے۔

ورلڈ الیون کے عالمی ستارے پیر کو پاکستان پہنچے جبکہ قذافی اسٹیڈیم میں آزادی کپ کا میدان کل سجےگا مہمان کھلاڑیوں کی لاہور آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ ملحقہ شاہراہیں بند کردی گئی تھیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچ دیکھنے کےلیے صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کو دعوت دی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے

انتظار کی گھڑیاں ختم: پاکستان،ورلڈ الیون کے درمیان تاریخی مقابلہ چند گھنٹے بعد

Comments are closed.

Scroll To Top