تازہ ترین
آزادی کپ: آج کے میچ میں شاہد آفریدی کی حیران کن اینٹری متوقع

آزادی کپ: آج کے میچ میں شاہد آفریدی کی حیران کن اینٹری متوقع

لاہور (13 ستمبر 2017) پاکستان کرکٹ بورڈ اور شاہد آفریدی کے درمیان فیرویل پراتفاق رائے ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق بوم بوم آفریدی آج پاکستان اور ورلڈ الیون کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے دوران رکشہ پر گراؤنڈ میں حیران کن انٹری دیں گے۔ اور شائقین کرکٹ کو ہاتھ ہلا کر الوداع کہیں گے۔

بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد شاہد آفریدی پی سی بی سے الوداعیہ دینے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ہر سینئر کھلاڑی کا حق ہوتا ہے کہ اسے باعزت طور پر رخصت کیا جائے۔ ابتدا میں بورڈ نے مطالبے پر سنجیدگی سے غور نہیں کیا۔ تاہم مصباح الحق اور یونس خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد پی سی بی نے تینوں پلیئرز کے لئے الوداعی تقریب کا عندیہ دیا۔

اطلاعات کے مطابق تینوں پلیئرز کے لئے الوداعی تقریب ورلڈ الیون کے ساتھ آزادی کپ کے میچز میں 14 ستمبر کو وقفے کے روز منعقد کی جائے گی جس میں ورلڈ الیون کے کھلاڑی بھی شرکت کریں گے۔ یونس خان تقریب میں عدم دلچسپی ظاہر کرچکے ہیں۔ شاہد آفریدی کا بھی یہی کہنا تھا کہ اب فیئرویل کا وقت گزر گیا۔

تاہم باوثوق ذرائع کے مطابق بورڈ اور بوم بوم آفریدی کے درمیان الوداعی تقریب پر اتفاق رائے ہوگیا ہے جس کے تحت آج پاکستان اور ورلڈ الیون کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران آفریدی کی رکشہ پر حیران کن انٹری متوقع ہے۔ وہ رکشہ پر میدان کا چکر لگاتے ہوئے ہاتھ ہلا کر پرستاروں کو خیرباد کہیں گے۔

مایہ ناز آل راؤنڈر 2 دہانی تک پاکستان کرکٹ پر راج کرتے رہے۔ انہوں نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2009 کے سیمی فائنل اور فائنل میں شاندار پرفارمنس سے پاکستان کو چیمپئن بنایا۔

یہ بھی پڑھیئے

ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کا سلسلہ جاری رہے گا، چئیر مین پی سی بی نجم سیٹھی

آزادی کپ کا دوسرا معرکہ آج ہوگا

Comments are closed.

Scroll To Top