تازہ ترین
آرمی چیف کی عمان کے وزیر دفاع اور مسلح افواج کے سربراہ سے ملاقات

آرمی چیف کی عمان کے وزیر دفاع اور مسلح افواج کے سربراہ سے ملاقات

راولپنڈی: (22 مارچ 2018) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر سلطنت عمان پہنچ گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سلطنت عمان پہنچنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سلطنت عمان میں مسلح افواج کے سربراہ، رائل عمان ائیر فورس کے سربراہ اور وزیر دفاع سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی، دفاع اور سیکیورٹی تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق عمان کے وزیر دفاع نے دہشتگردی کے خلاف جنگ اور علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا۔

یہ بھی پڑھیے

آرمی چیف کی مجاہد انوار کو پاک فضائیہ کے سربراہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

آرمی چیف سے شہباز شریف کی ملاقاتوں کی تردید

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top