تازہ ترین
آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز اجلاس، ملکی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ

آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز اجلاس، ملکی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ

راولپنڈی: (13 نومبر 2018) آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملکی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں آپریشن ردالفساد سمیت ملک میں جاری تمام آپریشنز اور پاک افغان سرحد پر بھاڑ لگانے کے عمل میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

فورم نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی اور لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے واقعات کا جائزہ لیا۔کور کمانڈر کانفرنس میں ملک میں امن کی قیام امن کیلئے اقدامات جاری رکھنے کا عزم کا اعادہ کیا گیا۔ قانون کی عملداری کیلئے تمام ریاستی اداروں کے ساتھ معاونت جاری رکھنے اور خطے میں امن کیلیے تمام اقدامات کی حمایت جاری رکھنے کا بھی عزم کا اعادہ کیا گیا۔

کورکمانڈرز کی جانب سے ملک میں ریاست کی رٹ قائم رکھنے کیلئے تمام اداروں کی حمایت اور امن و امان سے متعلق تمام کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات، قومی سلامتی صورتحال پر گفتگو

چینی سفیر یاؤ جنگ کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات

 

Comments are closed.

Scroll To Top