تازہ ترین
آرمی چیف کی بلوچستان میں مستقل قیام امن کی یقین دہانی

آرمی چیف کی بلوچستان میں مستقل قیام امن کی یقین دہانی

کوئٹہ: (14 جولائی 2017) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کے عوام کی فوج ہیں اور عوام کے تعاون و حمایت سے اپنے فرائض بھرپور انداز سے جاری رکھیں گے، بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی پر ترجیحی توجہ دے رہے ہیں۔


سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کوئٹہ اور ایف سی ہیڈکوارٹر بلوچستان میں آرمی چیف کو کوئٹہ اور بلوچستان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ہے۔ آرمی چیف کو بتایا گیا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، فرقہ وارانہ دہشتگردی میں کمی آئی ہے، اب دہشتگرد بوکھلاہٹ میں سیکیورٹی اداروں اور آسان اہداف کو ٹارگٹ کررہے ہیں۔

ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کو دیگر صوبوں کے برابر ترقی دینا چاہتے ہیں، بلوچ عوام کی خوشحالی میری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ردالفساد کے تحت کوئٹہ میں دہشتگردی واقعات کم ہوئے ہیں، امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور دہشتگردخوف کا شکارہو کرقانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملہ کر رہے ہیں۔


جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے عوام کی فوج ہیں اور عوام کی بھرپور حمایت سے عوام کیلئے اپنے فرائض کی ادائیگی جاری رکھیں گے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے جوانوں اور افسروں سے ملاقاتاتیں بھی کی ہیں۔ آرمی چیف نے امن و امان کی صورتحال کی بہتری پر فوج، ایف سی، پولیس اور خفیہ اداروں سمیت صوبائی انتظامیہ کی کاوشوں کو بھی سراہا ہے۔

یہ بھی پڑھئے

سی پیک منصوبے کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائےگی، آرمی چیف

برہان وانی سمیت دیگر شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، آرمی چیف

Comments are closed.

Scroll To Top