تازہ ترین
آرمی چیف کی اردن کے باشاہ سے ملاقات، باہمی تعاون پر تبادلہ خیال

آرمی چیف کی اردن کے باشاہ سے ملاقات، باہمی تعاون پر تبادلہ خیال

راولپنڈی: (02 اکتوبر 2018) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تین روزہ سرکاری دورہ پر اردن پہنچ گئے ہیں۔ آرمی چیف نے اردن کے بادشاہ عبداللہ بن الحسین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اردن کے بادشاہ عبداللہ بن الحسین سے ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق اردن کے بادشاہ کا سیکیورٹی، دفاع، تعلیم اور سرمایہ کاری میں پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا، جس پر آرمی چیف نے یقین دہانی کی کہ اردن کی جانب سے ایسے اقدامات کو خوش آئند کہا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات کے مطابق اردن کے بادشاہ نے آرمی چیف کو ان کی خدمات پر آرڈر آف دی ملٹری میرٹ کے ایوارڈ سے نوازا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف  نے اردن کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمود الحلیم سے بھی ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیے

آرمی چیف سے امریکی قائم مقام سفیر کی ملاقات، دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف کا تارکین وطن کی بحالی کے اقدامات پر اظہار اطمینان

 

Comments are closed.

Scroll To Top