تازہ ترین
آرمی چیف نے 7 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

آرمی چیف نے 7 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

راولپنڈی: (09 فروری 2018) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 7 دہشتگردوں کی موت کی توثیق کردی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سزا پانے والے دہشتگرد معصوم شہریوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاک فوج پر حملوں میں ملوث تھے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد 85 افراد کے قتل اور 109 افراد کو زخمی کرنے میں ملوث رہے ہیں۔ دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، جبکہ ان کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشتگردوں میں اطلس خان، محمد یوسف خان، فرحان، کالے خان، نذر مون، نیک مائیل خان اور اکبر علی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ان دہشتگردوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا۔

دس دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق

اس سے قبل 19 جنوری کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 10 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کی تھی۔آرمی چیف نے 10 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردیپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جن دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کی ہے وہ ملک میں دہشتگردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے اور انہیں فوجی عدالتوں نے سزائے موت کا حکم سنا رکھا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سزائے موت پانے والے دہشتگرد شہریوں اور فوجیوں کے قتل، سیکیورٹی فورسز اور تعلیمی اداروں پر حملوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آرکے مطابق مذکورہ 10 دہشت گرد مجموعی طور پر 41 سیکیورٹی اہلکاروں کے قتل اور 33 کو زخمی کرنے میں ملوث تھے اور ان کے قبضے سے اسلحہ و بارود بھی برآمد ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

آرمی چیف نے 10 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

آرمی چیف نے 4 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

 

Comments are closed.

Scroll To Top