تازہ ترین
آرمی چیف نے 10 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

آرمی چیف نے 10 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

راولپنڈی: (19 جنوری 2018) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 10 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جن دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کی ہے وہ ملک میں دہشتگردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے اور انہیں فوجی عدالتوں نے سزائے موت کا حکم سنا رکھا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سزائے موت پانے والے دہشتگرد شہریوں اور فوجیوں کے قتل، سیکیورٹی فورسز اور تعلیمی اداروں پر حملوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آرکے مطابق مذکورہ 10 دہشت گرد مجموعی طور پر 41 سیکیورٹی اہلکاروں کے قتل اور 33 کو زخمی کرنے میں ملوث تھے اور ان کے قبضے سے اسلحہ و بارود بھی برآمد ہوا تھا۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے کے مطابق فوجی عدالتوں نے 10 دہشتگردوں کو سزائے موت کی توثیق کے علاوہ 3 دہشتگردوں کو قید کی سزا بھی سنائی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سمیع الرحمان اور عظیم خان کالعدم تنطیم سے تعلق رکھتے تھے اور یہ دونوں میجر محمد احسان، 9 فوجیوں اور 2 پولیس اہلکاروں کے قتل اور 13 افراد کو زخمی کرنے میں ملوث تھے۔ اس کے علاوہ ان دونوں سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دونوں دہشتگردوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنے  جرائم کا اعتراف کیا اور دونوں کو فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی۔

یہ بھی پڑھیے

امریکا کے حالیہ بیانات سے پوری قوم کو رنج ہوا ہے، آرمی چیف

آرمی چیف کی زینب کے قاتلوں کو عبرتناک سزا دینے کی ہدایت

 

Comments are closed.

Scroll To Top