تازہ ترین
آرمی چیف نے گیارہ خطرناک دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

آرمی چیف نے گیارہ خطرناک دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

راولپنڈی: (23 نومبر 2018) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گیارہ خطرناک دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے فسادیوں کو تختہ دار پر لٹکانے کے احکامات پر مہر تصدیق ثبت کردی ہے۔ سزائے موت پانے والے دہشتگرد مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد معصوم شہریوں کے قتل اور تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے میں بھی ملوث تھے۔ دہشتگردوں کے حملوں میں مسلح افواج کے 25 اہلکار اور ایک شہری شہید، جبکہ 22 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا، جبکہ 22 مجرموں کو عمر قید کی بھی سزا سنائی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سزائے موت پانے والوں میں انور سلام، عرفان الحق، صاحب زادہ، نادر خان، امیر زیب، اظہار احمد، اکبر علی، محمد عمران، بادشاہ عراق، عزت خان اور امتیاز شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

مادر وطن کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، آرمی چیف

پاکستان کی غیرت اور سلامتی ہر چیز پر مقدم ہے، آرمی چیف

 

Comments are closed.

Scroll To Top