تازہ ترین
آرمی چیف سے یورپی یونین ملٹری کمیٹی کے چیئرمین کی ملاقات

آرمی چیف سے یورپی یونین ملٹری کمیٹی کے چیئرمین کی ملاقات

راولپنڈی: (08 فروری 2018) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین ملٹری کمیٹی کے چیئرمین جنرل میخیل نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی سمیت دو طرفہ امور پرتبادلہ خیا ل کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو کے دورے پر آئے ہوئے یورپی یونین ملٹری کمیٹی کے چیئرمین جنرل مخائل کوستاراکوس نے ملاقات کی ہے، جس میں علاقائی سیکورٹی سمیت دو طرفہ امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

جی ایچ کیو کے دورے پر آئے جنرل مخائل کوستاراکوس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیے

آرمی چیف نے 10 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

آرمی چیف نے آرمی انسٹیٹیوٹ آف ملٹری ہسٹری کا افتتاح کردیا

 

Comments are closed.

Scroll To Top