تازہ ترین
پاکستان اور کرغزستان کے فوجی سربراہان کا دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال

پاکستان اور کرغزستان کے فوجی سربراہان کا دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال

راولپنڈی: (13 مارچ 2018) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کرغزستان کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل رعیم بردی نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ کرغزستان کے چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل رعیم بردی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو وسعت دینے سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔

اس سے قبل جی ایچ کیو آمد پر کرغزستان کے چیف آف جنرل سٹاف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ معزز مہمان نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

یہ بھی پڑھیے

ایرانی وزیر خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات

آرمی چیف سے امام کعبہ کی ملاقات

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top