تازہ ترین
آرمی چیف سے چینی نمائندہ خصوصی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے چینی نمائندہ خصوصی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

راولپنڈی: (17 نومبر 2017) افغانستان کیلئے چین کے نمائندہ خصوصی ڈینگ ژی جن نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ امور اور خطے کی صورتحال  سمیت افغان بارڈر مینجمنٹ کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

افغانستان کیلئے چین کے نمائندہ خصوصی نے دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کے کردار کی تعریف کی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام کی قربانیوں کو سراہا۔

اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی میں کور ہیڈکوارٹرزکا دورہ کیا، جہاں انہیں آپریشنل تیاریوں سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ آرمی چیف نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ مشرقی سرحد پر خطرات کے پیش نظر ہماری تیاریاں کم نہیں ہوں گی۔ مشرقی سرحد اور ایل او سی پر دائمی خطرے کے پیش نظر ذمہ داریوں سے غافل نہیں رہ سکتے۔

یہ بھی پڑھیے

افغانستان کا امن پاکستان کیلئے کسی بھی ملک سے زیادہ اہم ہے، آرمی چیف

مشرقی سرحد پرخطرات کے پیش نظر ہماری تیاریاں کم نہیں ہوں گی، آرمی چیف

 

Comments are closed.

Scroll To Top