تازہ ترین
آرمی چیف سے ترک سفیر کی ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

آرمی چیف سے ترک سفیر کی ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

راولپنڈی: (12 فروری 2018) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک سفیر اصحان مصطفیٰ نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے نئے ترک سفیر نے ملاقات کی ہے جس میں برادر ممالک کے درمیان تعلق مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

آئی ایس پی آر کے مطابق ترک سفیر نے خطے میں امن اور استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

یورپی یونین ملٹری کمیٹی کے چیئرمین کی ملاقات

اس سے قبل 08 فروری کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین ملٹری کمیٹی کے چیئرمین جنرل میخیل نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی تھی۔ ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی سمیت دو طرفہ امور پرتبادلہ خیا ل کیا گیا تھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو کے دورے پر آئے ہوئے یورپی یونین ملٹری کمیٹی کے چیئرمین جنرل مخائل کوستاراکوس نے ملاقات کی، جس میں علاقائی سیکورٹی سمیت دو طرفہ امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

جی ایچ کیو کے دورے پر آئے جنرل مخائل کوستاراکوس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیے

آرمی چیف نے 10 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

آرمی چیف سے یورپی یونین ملٹری کمیٹی کے چیئرمین کی ملاقات

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top