تازہ ترین
آرمی چیف کی قندھار میں دہشت گردی کی شدید مذمت

آرمی چیف کی قندھار میں دہشت گردی کی شدید مذمت

راولپنڈی:(18 اکتوبر 2018) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قندھار میں دہشت گردی کی شدیدمذمت کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قندھار میں دہشت گردی کی شدیدمذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ خواہش ہے افغان سیکیورٹی فورسزبحالی امن میں کامیاب ہوں، خطےمیں امن کیلئے افغانستان میں امن ضروری ہے۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ تشدد کے خاتمے کیلئے تمام اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔ افغان اور دیگر سیکیورٹی فورسز کو افغانستان میں تشدد کے خاتمے میں کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

آرمی چیف کا دورہ اٹلی: عسکری اور سیاسی قیادت سے ملاقاتیں، آئی ایس پی آر

آرمی چیف لندن پہنچ گئے، آئی ایس پی آر

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top