تازہ ترین
آرمی چیف اور ایئر چیف کا ایئرڈیفنس کی فائرپاور صلاحیت کا مشاہدہ، آئی ایس پی آر

آرمی چیف اور ایئر چیف کا ایئرڈیفنس کی فائرپاور صلاحیت کا مشاہدہ، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: (10 جنوری 2019) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پاک فوج ایئرڈیفنس کی فائرپاور صلاحیت کا مشاہدہ کیا۔ فائرپاور صلاحیت کا مظاہرہ کراچی کے قریب ایئرڈیفنس فائرنگ رینج میں کیا گیا۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے اعلامیہ کے مطابق ایئرڈیفنس ویپنز سسٹم سے فائرنگ مشق ’’البیاز 2019ء‘‘ کی اختتامی تقریب کا حصہ تھی۔ ایل وائے 80 کی فائر پاور کا پہلا مظاہرہ ایونٹ کا طرہ امتیاز تھا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایل وائے80 سے آرمی ایئر ڈیفنس کی دفاعی صلاحیت میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ آرمی ایئرڈیفنس پاک فضائیہ کے ساتھ مل کر فضائی سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top