تازہ ترین
آرمی چيف کا ملٹری اکیڈمی کاکول کادورہ

آرمی چيف کا ملٹری اکیڈمی کاکول کادورہ

راولپنڈی (25ستمبر، 2018) آرمی چيف جنرل قمرجاويد باجوہ نے کہا ہےکہ قومی حرمت اور وطن کی سلامتی تمام چيزوں پر مقدم ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمي چيف جنرل قمر جاويد باجوہ نے پاکستان ملڑی اکيڈمی کاکول کا دورہ کياہے۔ کمانڈنٹ ملٹری اکيڈمی کاکول ميجرجنرل اخترنواز ستی نے آرمي چيف کو اکيڈمی کے امور اور سرگرميوں سے متعلق تفصيلی بريفنگ دی۔

آرمی چيف نے فيکلٰٹی ممبران اور کيڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کيڈٹ پيشہ وارانہ صلاحيتوں اور مہارت اور قائدانہ صلاحيتں بہتر بنانے پر توجہ ديں۔

ان کا کہنا تھا کہ وطن کی حرمت اور سلامتی تمام چیزوں پر مقدم ہے اس کے بعد جوانوں کی سیفٹی اور ویلفیئر آتی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو کمانڈنٹ میجرجنرل اختر نواز ستی کی اکیڈمی کےمختلف پہلووں پر بریفنگ بھی دی۔

یہ بھی پڑھیے

شمالی وزیرستان میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا، آرمی چیف کی شرکت

آرمی چیف کی چین کے وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن سے ملاقات

Comments are closed.

Scroll To Top