تازہ ترین
سابق وزیراعظم نواز شریف نے آج کی ملاقاتیں منسوخ کردیں

سابق وزیراعظم نواز شریف نے آج کی ملاقاتیں منسوخ کردیں

اسلام آباد(14مارچ، 2018) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے آج پنجاب ہاؤس میں طے شدہ ملاقاتیں منسوخ کر دیں ہیں۔

ذرائع نے بتایاہے کہ نواز شریف نے وکلاء اور کارکنوں سے بھی ملاقات کرنا تھی تاہم وہ کارکن اور وکلاء سے ملاقات کیے بغیر ہی پنجاب ہاؤس سے  روانہ ہو گئے۔وہ آج مری میں قیام کریں گے۔ 

پی ایم ایل ن کے قائد کی مری روانگی سےقبل پنجاب ہاؤس میں لیگی کارکنوں نے نعرے بازی کی ،نواز شریف اور مریم نواز نے ہاتھ ہلا کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا۔

کارکنوں نے وزیراعظم نوازشریف اور تیری آواز میری آواز مریم نواز مریم نواز کے نعرے لگائے۔

یہ بھی پڑھیے

نواز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

نوازشریف، سعد کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top