تازہ ترین
آج سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہو گی

آج سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہو گی

کراچی:(21 جون 2018) پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں آج سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہو گی۔

آج دن کا دورانیہ 14گھنٹے 16منٹ پر محیط ہوگا جبکہ کل بروز جمعہ سے دن کا دورانیہ کم جبکہ راتیں طویل ہونا شروع ہو جائیں گی۔ماہر ین فلکیات کے مطابق اکیس جون کو زمین کا جھکاؤ سورج کی جانب زیادہ ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے دن چودہ گھنٹے تک روشن رہتا ہے، اس دوران موسم گرما کی شدت بھی بر قرار رہے گی جبکہ رات مختصر ترین ہوگی۔ماہرین کے مطابق انتہائی شمالی علاقوں میں موسم گرما میں سورج غروب ہی نہیں ہوتا، بائیس ستمبر کو دن اور رات کا دورانیہ تقریباً برابر ہوتا ہے جبکہ بائیس دسمبر سال کا مختصر ترین دن اور رات طویل ترین ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سال کا طویل ترین دن اور اسٹرابری مون 70 سال بعد ایک ساتھ

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں سال کا مختصر ترین دن

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top