تازہ ترین
آئی سی سی رینکنگ: جنوبی افریقہ اور کوہلی بدستور نمبر ون

آئی سی سی رینکنگ: جنوبی افریقہ اور کوہلی بدستور نمبر ون

دبئی (18 دسمبر 2017) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق بھارتی اوپنر بلے باز روہت شرما شاندار ڈبل سنچری اسکور کرنے کے بعد ٹاپ فائیو میں شامل ہوگئے ہیں۔

نئی رینکنگ میں ٹیموں کی درجہ بندی میں کوئی فرق نہیں آیا۔ اب اگلی رینکنگ نیوزی لینڈ اور ونڈیز کی سیریز کے بعد جاری کی جائے گی۔ اگر نیوزی لینڈ اس سیریز کا ایک بھی میچ ہار گئی تو اسے اپنی پوزیشن سے ہاتھ دھونا پڑسکتا ہے۔

رینکنگ کے مطابق سری لنکا کے خلاف ڈبل سنچری بنانے والے روہت شرما کی 2 درجے ترقی ہوئی اور وہ پانچویں نمبر پر آگئے۔ ان کے اس وقت 816 پوائنٹس ہیں جو انہوں نے پہلی بار حاصل کیے ہیں۔ علاوہ ازیں بھارتی اوپنر شکھر دھون کی بھی ایک درجہ ترقی ہوئی اور وہ چودھویں نمبر پر آگئے ہیں۔

سری لنکا کے خلاف 3 میچز کی سیریز بھارت نے 1-2 سے جیتی ہے جس کے باعث ٹیموں کی درجہ بندی میں کوئی فرق نہیں آیا۔ بھارت اگر سری لنکا کو 0-3 سے ہرا دیتا تو وہ جنوبی افریقہ کو ہٹاکر اس کی پوزیشن لے سکتا تھا۔

اس وقت جنوبی افریقہ کی ٹیم ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ بھارت دوسرے اور پاکستان 99 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔ ون ڈے رینکنگ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی پہلے، اے بی ڈویلیئرز دوسرے، ڈیوڈ وارنر تیسرے اور پاکستان کے بابر اعظم چوتھے نمبر پر ہیں۔

خیال رہے کہ نئی رینکنگ کے مطابق بلے بازوں کی ٹاپ فور پوزیشنز میں کوئی اکھاڑ پچھاڑ نہیں ہوئی اور چاروں کھلاڑی گزشتہ کئی روز سے اپنی پوزیشن بحال رکھے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے

کراچی: گھریلو ملازمہ سے زیادتی، اب تک کی خبر پر آئی جی سندھ کا نوٹس

ملتان: ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث دوملزمان گرفتار کر لیئے

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top