تازہ ترین
آئی سی سی ایک روزہ رینکنگ:بابراعظم کی ترقی، افغان اور بھارتی کھلاڑی پہلے نمبر پر

آئی سی سی ایک روزہ رینکنگ:بابراعظم کی ترقی، افغان اور بھارتی کھلاڑی پہلے نمبر پر

دبئی(21فروری، 2018)آئی سی سی کی تازہ ایک روزہ میچوں کی رینکنگ میں پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے ساتھ چوتھے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ افغانستان کے اسپنر راشد خان دنیا کے نمبر ایک بولر بن گئےہے۔

افغانستان کے راشد خان آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ میں بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا کے ساتھ مشترکہ پہلی پوزیشن پر ہیں۔افغان کرکٹر کی خاص بات یہ ہے کہ وہ محض 19 سال 153 دن کی عمر میں نمبر ایک پر پہنچنے والے سب سے نوجوان بولر بنے ہیں۔

کوہلی ون ڈے اور ٹیسٹ میں بیک وقت 900 سے زائد پوائنٹس لینے والے دوسرے بیٹسمین بن گئے ہیں جبکہ پہلے یہ اعزاز پروٹیز کھلاڑی اے بی ڈی ویلیئرز کے پاس تھا ۔ کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف 6 میچوں کی سیریز میں 3 سنچریز کی مدد سے 558 رنز اسکور کیے تھے۔فہرست میں ڈی ویلیئرز دوسرے، ڈیوڈ وارنر تیسرے اور پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے ساتھ چوتھے نمبر پر آگئے ہیں، انگلینڈ کے جو روٹ بھی ایک قدم آگے آتے ہوئے پانچویں پوزیشن پر براجمان ہو گئے ہیں۔بولنگ میں راشد خان اور جسپریت بمرا 787 پوائنٹس کے ساتھ مشترکہ طور پر ٹاپ پوزیشن پر موجود ہیں، ٹرینٹ بولٹ ایک درجہ تنزلی کے ساتھ تیسرے، جوش ہیزل ووڈ چوتھے اور حسن علی بدستور پانچویں نمبر پر فائز ہیں۔

آل رائونڈرز کی دوڑ میں پہلے نمبر پر شکیب الحسن ، محمد حفیظ دوسرے اور محمد نبی تیسرے نمبر پرموجودہیں ، ٹیم رینکنگ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ بھارت پہلے ،جنوبی افریقہ دوسرے جبکہ برطانیہ تیسری پوزیشن پر بدستور موجود ہے۔ پاکستان چھٹی پوزیشن پر ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

پاکستان سپر لیگ تھری: ٹرافی کی تقریب رونمائی کردی گئی

انڈر نائینٹین ٹیم سے نکالے جانے پر کھلاڑی نے خودکشی کرلی

Comments are closed.

Scroll To Top