تازہ ترین
آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی کی مزار قائد پر حاضری

آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی کی مزار قائد پر حاضری

کراچی:(19 جون 2018) نئے آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی نے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ مزار قائد پر حاضری دی۔

آئی جی سندھ نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر آئی جی سندھ کے ہمراہ پولیس کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو میں آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ آج پہلے دن سرکاری طور پر اپنے دفتر جاؤں گا۔ محکمہ پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کو نہیں چھوڑوں گا۔

امجد جاوید سلیمی نے کہا کہ پہلی کوشش ہے کہ اشتہاری ملزمان کو پکڑا جائے، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ تفتیش میں پڑھے لکھے نوجوانوں کو شامل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

امجد جاوید سلیمی سندھ کے نئے آئی جی مقرر

آئی جی سندھ کی تقرری: سندھ حکومت کی جانب سے دائر اپیل مسترد

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top