تازہ ترین
آئین میں ٹیکنوکریٹ گورنمنٹ کا تصور نہیں ہے، آصف زرداری

آئین میں ٹیکنوکریٹ گورنمنٹ کا تصور نہیں ہے، آصف زرداری

نواب شاہ: (11 جنوری 2018) سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ (ن) لیگ میں ایسا کوئی نہیں ہے جو امریکا سے بہتر تعلق رکھ سکے۔ آئندہ انتخابات کے بعد میاں صاحب اپوزیشن میں ہوں گے۔ اگر ان کا ہاتھ بلوچستان حکومت گرانے میں ہوتا تو پنجاب حکومت کو خطرہ ہونا چاہیے۔

نواب شاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات نہ رکھنا حماقت ہے۔ امریکا سے ٹریڈ زیادہ نہیں رہا لیکن امریکی پالیسی بہتر کرنا ضروری ہے۔ آئین میں ٹیکنوکریٹ گورنمنٹ کا تصورنہیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ انہیں سینیٹ اور عام الیکشن قبل ازوقت ہوتےنظر آرہے ہیں۔انہوں نے قصور واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سات سالہ زینب کے قتل کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ اس کیس میں پنجاب حکومت کی کارکردگی سامنے آگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

دوستوں کی انڈسٹریاں لگنے کے علاوہ ملک میں کوئی کام نہیں ہوا، آصف زرداری

چاہتا ہوں نواز شریف راز فاش کردیں، آصف زرداری

 

Comments are closed.

Scroll To Top