تازہ ترین
آئیس لینڈ کی پارلیمنٹ میں ختنہ پر پابندی کا بل پیش

آئیس لینڈ کی پارلیمنٹ میں ختنہ پر پابندی کا بل پیش

رکجاوک (19 فروری 2018) آئیس لینڈ کی پارلیمنٹ میں ختنہ پر پابندی کا بل پیش ہونے پر تنازعہ پیدا ہوگیا۔ بل میں بغیر کسی طبی وجہ کے ختنہ کروانے ولے شخص کو 6 سال تک قید کی سزا سنانے کی تجویز دی گئی ہے۔

آئیس لینڈ کی پارلیمنٹ میں ختنہ پر پابندی لگانے کا بل پیش ہونے پر یورپ بھر کی یہودی اور مسلم برادری میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

بل پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسلامک کلچرل سینٹر آف آئیس لینڈ کے امام احمد صدیق نے کہا کہ ختنہ کا عمل مسلمانوں میں صدیوں سے جاری ہے، اس پر پابندی افسوسناک ہے۔ اس پابندی کے خلاف مذہبی تنظیموں نے پہلے ہی حکومت کو اپنی تشویش سے آگاہ کردیا تھا۔

احمد صدیق نے کہا کہ آئیس لینڈ کے مسلمان بچوں کو پہلے ہی ختنہ کروانے کے لئے بیرون ملک جانا پڑتا ہے، کیونکہ ملکی ڈاکٹرز ختنہ کرنے سے انکار کردیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس پابندی سے آئیس لینڈ کو فائدہ کم اور نقصان زیادہ ہوگا۔

’جیوش کمپین گروپ‘ کے ترجمان نے اس بل کو اپنے مذہب کے خلاف ایک بڑا قدم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ آئیس لینڈ کی جانب سے جو خود کو ایک لبرل اور جمہوری ملک کہلواتا ہے، ایسے اقدامات ناقابل قبول ہیں۔

Image result for A bill of ban on circumcision in Iceland's parliament

یورپین جیوش کانگریس کے صدر موش کانتور نے کہا کہ ہم آئیس لینڈ کے اس اقدام کو یہودی کمیونٹی کے خلاف اعلان جنگ تصور کریں گے۔ کیونکہ اس کے مضر اثرات یہودیوں کے بچوں پر پڑیں گے۔

ایسے اقدامات یہودی کمیونٹی کو واضح پیغام ہے کہ آئیس لینڈ میں ان کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ نئے متنازعہ بل میں کہا گیا ہے کہ چھوٹے بچوں کی ختنہ کردینا ان کے حقوق غضب کرنے کے مترادف ہے اور اقوام متحدہ کے منظور کئے گئے چارٹرڈ کے بھی خلاف ہے۔

یہ بل پارلیمنٹ میں سینٹر رائٹ پروگریسئو پارٹی کے سلجا ڈوگ گنارسڈوٹر کی جانب سے جمع کروایا گیا تھا۔ یہ بل متعلقہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا ہے۔ پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد بل قانون کا حصہ بن جائے گا۔

Image result for Silja Dogg Gunnarsdottir from the centre-right Progressive party.

سلجا ڈوگ گنارسڈوٹر، رکن پارلیمنٹ آئیس لینڈ

واضح رہے کہ آئیس لینڈ کی کل آبادی 3 لاکھ 36 ہزار ہے۔ جبکہ ایک اندازے کے مطابق مملکت میں یہودیوں کی آبادی صرف 250 اور مسلم آبادی 1500 ہے۔

یہ بھی پڑھیے

آئیسکو کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

جنرل اسمبلی: مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق امریکی فیصلہ مسترد

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top