تازہ ترین
اوگرا نے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

اوگرا نے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

اسلام آباد:(09 نومبر 2018)درآمدی ایل این جی مزید مہنگی ہوگئی۔ اوگرا نے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ۔ ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق ماہ نومبر کیلئے ہوگا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد حکومت نے درآمدی ایل این جی بھی مہنگی کردی۔ اوگرا نے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

اوگرا کے نوٹیفیکیشن کے مطابق ایس این جی پی ایل کیلئے نئی قیمت ب 12 عشاریہ 72 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ ایس ایس جی سی کیلئے نئی قیمت 13 روپے 15 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

اس سے قبل ایس این جی پی ایل کیلئے ایل این جی کی قیمت 12 اعشاریہ 53ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی کیلئے ایل این جی کی قیمت 12 اعشاریہ 92 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

یہ بھی پڑھیے

آئی ایم ایف کا خسارے میں چلنے والے اداروں کے نقصانات میں کمی کا مطالبہ

رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں برآمدت 7 ارب 28 کروڑ ڈالر رہیں، ادارہ شماریات

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top