تازہ ترین
اوپنر امام الحق کی انگلی کا آپریشن کل ہوگا

اوپنر امام الحق کی انگلی کا آپریشن کل ہوگا

دبئی:(12 اکتوبر 2018) آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران زخمی ہونے والے اوپنر امام الحق کی انگلی کا آپریشن کل ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے امام الحق کی انجری سے متعلق بتایا گیا کہ اوپنر کھلاڑی کے الٹے ہاتھ کی پانچویں انگلی میں فریکچر ہوا اور وہ آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

اوپنر امام الحق کا زخمی ہونا قومی بیٹنگ لائن کے لیے بڑا دھچکا ہے، توقع ہے کہ انہیں فٹ ہونے میں چار سے چھ ہفتے لگیں گے۔بائیں ہاتھ کے اوپنر آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹیسٹ اور تینوں ٹی ٹوئنٹی میچوں سے باہر ہوچکے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف محدود اوورز کی سیریز میں بھی امام کی شرکت مشکوک ہے۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے آخری دن فیلڈنگ کرتے ہوئے امام الحق زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد معائنے کے لئے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں فوری آپریشن کرانے کا مشورہ دیا تھا۔

امام الحق نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں محمد حفیظ کے ہمراہ 205 رنز کی شراکت قائم کرنے کے ساتھ ساتھ 76رنز بنائے اور دوسری اننگز میں 48 رنز کے ساتھ پاکستان کے سب سے کامیاب بیٹسمین رہے تھے۔امام الحق کی غیرموجودگی میں اظہر علی سے اوپننگ کرا کر لیگ اسپنر شاداب خان کو فائنل الیون کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے لیکن اس بات کا دار و مدار شاداب کی گروئن انجری سے صحتیابی پر ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 16 اکتوبر سے ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

امام الحق انگلی میں فریکچر کے باعث دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر

پاکستان کے سابق فاسٹ بالر عاقب جاوید نے ٹیسٹ کرکٹ ختم کرنے کی تجویز دے دی

Comments are closed.

Scroll To Top