تازہ ترین
اوورسیز پاکستانیوں نے ڈیم فنڈز میں 88 کروڑ روپے جمع کرادیئے

اوورسیز پاکستانیوں نے ڈیم فنڈز میں 88 کروڑ روپے جمع کرادیئے

اسلام آباد: (18 دسمبر 2018) بیرون ممالک رہنے والے پاکستانیوں نے وزیراعظم کی اپیل پر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم فنڈ میں 88 کروڑ جمع کرادیئے ہیں۔ وزارت خزانہ نے ملک پر ملکی اور غیر ملکی قرضوں کی تفصیلات کے بارے میں تحریری طور پر قومی اسمبلی کو آگاہ کردیا۔

وفاقی حکومت نے دیامیر بھاشا ڈیم کیلئے بیرون ممالک سے اکٹھے کیے گئے فنڈز اور قرضے کی تفصیلات قومی اسمبلی کو بھیج دیں ہیں۔

وزارت خزانہ نے تحریری طور پر مانگے گئے سوالات کے جوابات میں بتایا ہے کہ بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ میں 23 نومبر تک بیرون ملک سے 88 کروڑ روپے موصول ہوئے۔ملک پر ملکی اور غیر ملکی قرضوں کے بارے میں وزارت خزانہ نے بتایا ہے کہ حکومت نے گذشتہ پانچ سال کے دوران عالمی مالیاتی اداروں سے 32 ارب 13 کروڑ ڈالرز کے قرضے لیے۔ ستمبر 2018ء تک ان میں سے 29 ہزار 174 ارب روپے واجب الادا ہیں۔

وزارت خزانہ کے مطابق گذشتہ سال بیرونی قرضوں پر ایک ارب 68 کروڑ ڈالرز کا سود ادا کیا گیا۔ مجموعی طور پر مقامی و بیرونی قرضوں پر 15 سو ارب روپے کا سود ادا کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

ڈیم فنڈز: ترکی کی کمپیوٹر کمپنی کا چیف جسٹس کو 13 لاکھ 80 ہزار روپے کا چیک

ڈیم کیلئے 10 ارب جمع نہ کر سکے، پی کے ایل آئی کو 34 ارب مل گئے، چیف جسٹس

 

Comments are closed.

Scroll To Top