تازہ ترین
اوقاف اراضی فروخت کیس: نواز شریف ذاتی حیثیت میں طلب

اوقاف اراضی فروخت کیس: نواز شریف ذاتی حیثیت میں طلب

اسلام آباد: (13 نومبر 2018) سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو پاکپتن دربار کے اطراف دکانوں کی تعمیر سے متعلق کیس میں 4 دسمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔

کیس کی سماعت کے دوران نواز شریف نے وکیل کی جانب سے 1985ء میں وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے اپنا جواب جمع کرایا تاہم عدات عالیہ نے اسے مسترد کردیا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

چیف جسٹس نے نواز شریف کے وکیل سے استفسار کیا کہ اس سمری پر انہوں نے دستخط کیے؟ جس کے جواب میں منور اقبال ایڈووکیٹ نے کہا کہ ریکارڈ پر نواز شریف کے دستخط نہیں ہیں۔چیف جسٹس نے وکیل سے کہا کہ منور اقبال آپ کو پتا ہے آپ کیا بات کہہ رہے ہیں؟ نواز شریف نے دستخط نہیں کیے تو اس کا مطلب ہے جعل سازی ہوئی۔ نواز شریف تین بار ملک کے وزیراعظم رہے ہیں۔ آپ انکار کر کے ان کا سارا سیاسی کیرئیر تباہ کر رہے ہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اوقاف کی زمین ڈی نوٹیفائی ہو کر درگاہ متولی کے پاس چلی گئی، اس کے بعد زمین دوسرے لوگوں کو بیچ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیے

سنگین غداری کیس: نواز شریف کیخلاف نظرثانی اپیل پر سماعت تک ملتوی

سپریم کورٹ میں ایون فیلڈ سزا معطلی کا معاملہ، نوازشریف نے جواب جمع کرادیا

 

Comments are closed.

Scroll To Top