تازہ ترین
وزیراعظم نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا اعلان کردیا

وزیراعظم نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا اعلان کردیا

اسلام آباد: (05 اپریل 2018) وزیراعظم  شاہد خاقان عباسی نے ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کیلئے ایمنسٹی اسکیم کا اعلان کردیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکس اصلاحات لانا وقت کی ضرورت ہے۔ حکومت نے انکم ٹکیس کی شرح کم اور شناختی کارڈ نمبر کو ٹیکس نمبر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں اقتصادی اصلاحات پیکج پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کیلئے ایمسٹی اسکیم لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ  ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو سکتی ہے۔ جو شہری ٹیکس ادا نہیں کریں گے انہیں نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

انہوں نے واضح کیا کہ اس سکیم سے سیاستدان اور ان کے خاندان کے افراد فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اس وقت 7 لاکھ ٹیکس گزاروں نے ملک کا معاشی بوجھ اٹھا رکھا ہے۔  ہمیں ٹیکس اصلاحات لانا پڑیں گی۔وزیراعظم نے کہا کہ انکم ٹیکس حصول کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔ اب پاکستانی شہریوں کا شناختی کارڈ نمبر ہی ٹیکس نمبر ہوگا۔

وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نےکہا کہ حکومت نے انکم ٹیکس کی شرح کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب ایک لاکھ روپیہ ماہانہ کمانے والے ٹیکس سے مستثنیٰ ہونگے۔ 24 سے 48 لاکھ روپے سالانہ پر 10 فیصد ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ ایمنسٹی اسکیم کا مقصد ریوینیو حاصل کرنا نہیں۔ ٹیکس ادا کرنے سے ملک آگے بڑھتا ہے۔ ٹیکس ادا کرنا ہر شہری کی بنیادی ذمہ داری ہے جبکہ ماضی میں لوگوں کو نوٹس دے کر بلانا پڑتا تھا۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ٹیکس ادانہ کرنے والوں کیلئے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایمنسٹی اسکیم کے ذریعے بیرون ملک مقیم افراد کو 2 فیصد پینلٹی ادا کرنی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے

دہشت گردی کی اس جنگ میں بے نظیر بھٹو جیسی رہنما کو کھویا، وزیراعظم

وزیراعظم کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

 

Comments are closed.

Scroll To Top