تازہ ترین
انیل کپور اور ایشوریا کی فلم فننے خان کا ٹریلر جاری

انیل کپور اور ایشوریا کی فلم فننے خان کا ٹریلر جاری

نئی دہلی:(06 جولائی 2018) نامور بالی ووڈ اداکار انیل کپور اور ایشوریا رائے کی فلم فننے خان کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

بھارتی اداکار انیل کپور اور ایشوریا رائے کی فلم پھنے خان کی کہانی اپنے نام کے برعکس موسیقی کے گرد گھومتی ہے جس میں ایشوریا رائے ہلکے پھلکے مزاحیہ انداز میں نظر آرہی ہیں جو یقیناً شائقین کو محظوظ کرے گا جبکہ فلم کا ٹریلیز جاری کردیا گیا ہے۔ٹریلر میں انیل کپور کو ایک محبت کرنے والا والد دکھایا گیا ہے جس کی بیٹی کو وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے گلوکاری کی دنیا میں مقام بنانے میں بہت مشکلات کا سامنا ہے۔ تاہم انیل کپور اپنی بیٹی کے خوابوں کو پورا کرنے کیلئے ہر حد سے گزرنے کیلئے تیار ہیں۔ کہانی میں ٹوئسٹ اس وقت آتا ہے جب انیل کپور اداکار راجکمار راؤ کے ساتھ مل کر نامور پاپ گلوکارہ ایشوریا رائے کو اغوا کرلیتے ہیں۔

یہیں سے کہانی کافی دلچسپ اور مزاحیہ موڑ اختیار کرلیتی ہے جو شائقین کو فلم دیکھنے پر مجبور کردے گی۔ انیل کپور نے فلم کے ٹریلر سے متعلق ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہے راز اور دوسرا ہے پھنے خان کا انداز! ہوں گے اس کے سپنے پورے؟۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

بھارتی پروڈیوسراوم پرکاش مہرا، ٹی سیریز اور انیل کپور فلمز کمپنی نیٹ ورک کی کو پروڈکشن میں بننے والی فلم پھنے خان میں اداکار انیل کپور اور ایشوریا رائے بچن 17 سال بعد ایک ساتھ نظر آئیں گے جبکہ فلم اگلے ماہ 3 اگست کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے

رںویر سنگھ 33 برس کے ہو گئے

ہالی وڈ فلم دی اسکول کا ٹریلر جاری کردیا گیا

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top