تازہ ترین
انگلینڈ نے پانچویں ون ڈے میں کیویز کو ہراکرسیریز جیت لی

انگلینڈ نے پانچویں ون ڈے میں کیویز کو ہراکرسیریز جیت لی

کرائسٹ چرچ(10مارچ،2018)انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف فیصلہ کن ایک روزہ میچ سات وکٹوں سے جیت لیا۔اور پانچ میچوں کی سیریز بھی تین دوسے اپنے نام کرلی۔فتح گرسنچری بنانے پرجونی بیرسٹو میچ اورکرس ووکس سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار دیئے گئے۔

کرائسٹ چرچ میں نیوزی لینڈ نے پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا۔پوی کیویز ٹیم آخری اوور میں 223رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

مائیکل سینٹنر 67، ہنری نکولس 55 اور اوپنر مارٹن گپٹل 47 رنزبناکر نمایاں اسکورر رہے۔ انگلینڈ کے کرس ووکس اورعادل رشید نے 3،3 اورٹوم کرن نے 2 کھلاڑیوں کومیدان بدر کیا۔

ہدف کے تعاقب میں وکٹ کیپر جونی بیرسٹو اورالیکس ہیلز نے انگلش ٹیم کو 155 رنز کا شاندارآغاز دیا۔ہیلز61 رنزبناکرآؤٹ ہوئے۔ بیرسٹو104رنز بناکرہٹ وکٹ ہوگئے۔کپتان اوون مورگن 8رنزبناسکے۔ جو روٹ 23 اوربین اسٹوکس 26 رنزبناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

انگلینڈ نے میچ7 وکٹوں سے اورسیریز3-2سے اپنے نام کرلی۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوٹیسٹ میچوں کی سیریز 22 مارچ سے آکلینڈ میں شروع ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے:

کیویز نے انگلینڈ کو شکست دے کرسیریزبرابرکردی

انگلینڈ نے دوسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کو چار وکٹوں سے شکست دیدی

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top