تازہ ترین
انڈ نائنٹین ایشیاء کپ، افتتاحی میچ میں افغانستان کے ہاتھوں پاکستان کو شکست

انڈ نائنٹین ایشیاء کپ، افتتاحی میچ میں افغانستان کے ہاتھوں پاکستان کو شکست

کولا لمپور: (10 نومبر 2017) ایشیا کپ انڈر نائینٹین کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی کردیا ہے۔

ملائشیا میں جاری ایشیاء کپ انڈر نائینٹین کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ افغانستان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ پوری قومی ٹیم 57 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئی۔ 5 کھلاڑی اسکور کو زحمت دیئے بغیر صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ ٹاپ تھری بلے باز بھی صفر پر آؤٹ ہوگئے۔

افغانستان کی جانب سے منیب نے 10 اوورز میں 23، رنز دے کر 6 پاکستانی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

افغانستان نے 58 رنز کا معمولی ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر 9 اوورز میں ہی عبور کرلیا۔ پاکستان کی جانب سے حماد شاہین آفریدی اور سعید خان نے ایک ایک وکٹ لی۔

یہ بھی پڑھیے

دوسرا ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 39 رنز سے ہرادیا

چار ملکی ہاکی، جاپان نے پاکستان کو شکست دے دی

 

Comments are closed.

Scroll To Top